ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / آسام کو ناگپور نہیں چلائے گا،شمالی ہندکی مستقل ثقافت،سنگھ کوبربادنہیں کرنے دیں گے، ریلی میں راہل گاندھی کا بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ

آسام کو ناگپور نہیں چلائے گا،شمالی ہندکی مستقل ثقافت،سنگھ کوبربادنہیں کرنے دیں گے، ریلی میں راہل گاندھی کا بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ

Sat, 28 Dec 2019 19:55:53    S.O. News Service

 گوہاٹی،29/دسمبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سابق صدر اور وایناڈ سے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی آج گوہاٹی میں شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔نظر ثانی قانون کی مخالفت میں گزشتہ دنوں آسام میں کافی تشدد ہواتھا۔جس کے بعد ہفتہ کوراہل گاندھی نے گوہاٹی میں ریلی کی۔راہل گاندھی نے مودی حکومت اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ آر ایس ایس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ آسام کے نوجوان اس قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، باقی جگہوں پر نوجوان احتجاج کر رہے ہیں۔پولیس کوہوائی فائرنگ کی ضرورت ہے۔جان لینے کی کیا ضرورت ہے۔یہ لوگ نوجوانوں، ماں بہنوں کی آواز کو کچلنا چاہتے ہیں۔بی جے پی ہر جگہ نفرت پھیلارہی ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ ہم بی جے پی اور آر ایس ایس کو آسام کی تاریخ، زبان، ثقافت پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔آسام کو ناگپور نہیں چلائے گا۔آسام کو آسام کی عوام چلائے گی۔یہ سوچیں کہ نارتھ ایسٹ کی تاریخ ہے، زبانیں ہیں، کلچر، ہم اس کو دبا دیں گے۔انہوں نے نارتھ ایسٹ کے لوگوں کو نہیں پہچانا۔ہم نے پارلیمنٹ میں صاف کہہ دیا تھا کہ ہم اس بل کو پاس نہیں ہونے دیں گے۔ہم آسام کے عوام پر حملہ نہیں ہونے دیں گے۔چاہے جو بھی ہو، ہندوستان کے کسی بھی شہری کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ میں آسام میں ہوئے تشدد میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے ملوں گا۔تشدد نہیں ہونا چاہیے۔محبت،بھائی چارے سے سب کام ہو جائے گا۔واضح رہے کہ آج کانگریس کا یوم تاسیس بھی ہے۔اس موقع پر کانگریس کارکنوں نے ملک بھر میں ’آئین بچاؤ‘ ریلی نکالی۔ممبئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں کارکن شامل ہوئے۔کارکنوں نے پرامن طریقے سے ریلی نکالی اور شہریت قانون کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج لکھنؤ میں ہیں۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو ملک بھر میں این آر سی کی بات کرتے ہیں، آج کہتے ہیں کہ اس پر کوئی بات ہی نہیں تھی۔یہ ملک آپ کو پہچان رہا ہے، آپ کی بزدلی کو پہچان رہا ہے  اور آپ کی جھوٹی باتوں سے پریشان ہوچکا ہے۔ریاستوں میں اپوزیشن پارٹیاں اس بارے میں زیادہ کچھ نہیں بول رہی  ہیں لیکن میں کہتی ہوں کہ ہم ڈریں گے نہیں اور آواز اٹھاتے رہیں گے، چاہیں ہمیں اکیلے کیوں نہ چلنا پڑے۔ہمیں اگلے اسمبلی انتخابات میں جانے کے لئے اکیلے ہی تیاری کرنی ہوگی۔


Share: